آنر نے نئے سال کا آغاز بہترین انداز سے کرنے کے لیے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

آنر میجک وی نامی اس فولڈ ایبل فون کو 10 جنوری کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

یہ فولڈ ایبل فون ڈیزائن کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ 3 سے ملتا جلتا ہے۔

فون کے کور ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا جائے گا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

اس کے علاوہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور پی ڈی اے ایف سنسرز بھی فون کا حصہ ہوں گے۔

یہ پہلا فولڈ ایبل فون ہوگا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا اور اس طرح یہ 2022 کا پہلا حقیقی فلیگ شپ فون بھی ہوگا۔

مختلف افواہوں کے مطابق فون میں بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹںگ سسٹم موجود ہوگا۔

آنر کے مطابق میجک وی نامی یہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون فلیٹ اسکرین پر مشتمل ہے جو 2 حصوں پر مبنی ہے جس میں کوئی گیپ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

بند شکل میں یہ فون 6.5 انچ اسکرین پر مشتمل ہوگا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کھلنے پر یہ اسکرین 8 انچ کی ہوجائے گی۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ دستیابی کے بعد میجک وی دیگر فولڈ ایبل فونز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں