موٹرولا کا موٹو جی اسٹائلوس (2022) اسمارٹ فون متعارف

04 فروری 2022
موٹو جی اسٹائلوس 2022 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی اسٹائلوس 2022 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنے مقبول موٹر جی اسٹائلوس کا 2022 کا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

موٹو جی اسٹائلوس (2022) میں پہلے سے بہتر ریفریش ریٹ ڈسپلے، زیادہ بڑی بیٹری اور بہتر مین کیمرے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 8 پراسیسر دیا گیا ہے۔

جی اسٹائلوس میں 6.8 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جس کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ موجود ہے جس سے نوٹس اور اسکیچ وغیرہ بنائے جاسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اسی طرح 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید 512 جی بی کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰیپتھ سنسر کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے مائی یو ایکس انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ فون ٹوائیلائٹ بلیو اور میٹالک روز رنگوں میں دستیاب ہوگا اور سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کی قیمت 299 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور فی الحال کمپنی نے دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے (0) بند ہیں