جارڈن پیل ہولی وڈ کے وہ ڈائریکٹر ہیں جن کی فلموں کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے حالانکہ اب تک انہوں نے صرف 2 فلموں کی ہدایات دی ہیں۔

'گیٹ آؤٹ' اور 'اس' کے بعد اب ان کی تیسری ہارر فلم ناپ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ناپ وہ فلم ہے جس کے بارے میں لوگوں کو علم بھی نہیں کہ وہ کس بارے میں ہے مگر اسے سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

یہاں تک کہ ٹریلر کہانی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ جارڈن پیل ایک بار پھر لوگوں کے ذہن گھمانے کے لیے تیار ہیں۔

ڈینیئل کلاویہ اور کی کی پالمر فلم کے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جن کے بارے میں ٹریلر میں دکھایا گیا کہ فارمز میں گھوڑوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

مگر جب انہیں ایک بڑا بریک ملنے والا ہوتا ہے تو حالات میں پراسیسر تبدیلی آتی ہے جس کو کچھ افراد 'بیک میریکل' قرار دیتے ہیں۔

ٹریلر سے بظاہر خلائی مخلوق کی آمد کا عندیہ ملتا ہے جو زمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ابھی کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ کچھ بھی واضح نہیں۔

یہ فلم 22 جولائی 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔

جارڈن پیل کی سابقہ 2 فلموں کو رواں صدی کی چند بہترین ہارر فلموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جن کی کہانی آخر تک لوگوں کو اسکرین سے نگاہیں ہٹانے نہیں دیتی۔

ان کے اختتام بھی اس انداز سے ہوتے ہیں کہ لوگوں کو نشستوں سے اچھلنے پر مجبور کردیتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نئی فلم کے بارے میں بھی لوگوں میں بہت زیادہ اشتیاق پایا جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں