ورڈل وہ آن لائن بزل گیم ہے جو حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ اس گیم میں 5 حروف پر مشتمل لفظ کو بوجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور آدھی رات کے بعد نئی گیم دستیاب ہوتی ہے۔

اس گیم کو جنوری کے آخر میں نیویارک ٹائمز نے خرید لیا تھا اور اخبار کی ویب سائٹ پر منتقل کردیا جہاں وہ اب بھی مفت ہے مگر کب تک، یہ کہنا مشکل ہے۔

لوگوں میں یہ خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں یہ نیویارک ٹائمز کے پیمنٹ بیسڈ پے وال کا حصہ بن سکتی ہے۔

مگر آپ اسے ہمیشہ کے لیے مفت استعمال کرسکتے ہیں اور بس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا تھا کہ کس طرح ورڈل ویب براؤزر پر کام کرتی ہے اور تیکنیکی طور پر اسے کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں، کیونکہ گیم کے مستقبل کے تمام الفاظ پہلے سے ویب پیج میں شامل ہیں۔

اگر آپ ہمیشہ کے لیے اس گیم کو مفت کھیلنا چاہتے ہٰں تو جان لیں کہ کمپیوٹر یا اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر پر کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

آپ میک یا ونڈوز جو مرضی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا ویب براؤزر کا انتخاب جو بھی ہو، ورڈل کو ڈاؤن لوڈ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے ویب براؤزر پر ورڈل کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

وہاں ویب پیج پر کسی بھی جگہ رائٹ کلک کرنے پر نظر آنے والے مینیو میں سے سیو دی پیج ٹو یور کمپیوٹر پر کلک کردیں۔

اس آپشن پر کلک کرنے پر سیو ایز لکھا آئے گا اور ورلڈ ویب پیج کو ایچ ٹی ایم ایل فائل کے طور پر ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

اس کے بعد بس آپ کو ڈاؤن لوڈ ایچ ٹی ایم ایل فائل کو اوپن کرنا ہوگا اور آپ اس گیم تک آف لائن رسائی دستیاب ہوگی۔

مگر سابقہ اسٹریکس سے ضرور محروم ہوجائیں گے کیونکہ یہ پہلی گیم سے آغاز ہوگا۔

اینڈرائیڈ پر کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ پر بھی آپ ویب پیج کو بالکل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یعنی کروم پر ورڈل ویب سائٹ اوپن کریں، وہان اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں ڈاؤن لوڈ آئیکون کا انتخاب کریں۔

کروم کے نچلے حصے میں نوٹیفکیشن نظر آئے گا کہ ورڈل ویب پیج آپ کی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ ہوگیا۔

ورڈل کو آف لائن کھیلنے کے لیے براؤزر پر تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں اور وہاں ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں، جہاں آپ کو ورڈل ویب پیج نظر آئے گا، اس طرح اگر مستقبل قریب میں اس گیم کو کھیلنے کے لیے سبسکرائپشن لازمی ہوجائے تو بھی آپ اسے مفت کھیل سکتے ہیں۔

آئی او ایس پر کیسے ڈاؤن لوڈ ریں؟

آئی فون یا آئی پیڈ پر اس کے لیے آپ کو مائیکرو سافٹ ایج ویب براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو ایپ اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔

اسے انسٹال کرنے کے بعد آئی فونز کے آفیشل براؤزر سفاری پر ورڈل کی ویب سائٹ اوپن کریں اور شیئر بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد ویب پیج یو آر ایل پر آپشنز پر کلک کریں اور ویب آرکائیو سلیکٹ کرکے ڈن کے بٹن کا انتخاب کریں اور پھر سیو ٹو فائلز پر کلک کر فولڈر میں سیو کردیں۔

اس طرح ورڈل ویب پیج فائلز ایپ میں محفوظ ہوجائے گا مگر اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ ایج کی ضرورت ہوگی سفاری یا کروم کام نہیں کریں گے۔

اس مقصد کے لیے ورڈل ویب پیج کے آئیکون کو دبا کر رکھیں تاکہ کوئیک ایکشنز مینیو آجائے، وہاں شیئر کے آپشن پر کلک کرکے ایج کا انتخاب کریں۔

پھر مائیکرو سافٹ ایج کو اوپن کریں اور اس طرح گیم آف لائن پیج کے طور پر اس پر اوپن ہوجائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں