• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی، زرنش خان

شائع February 22, 2022
علیزے شاہ جیت جائیں گی، زرنش خان—فوٹو: انسٹاگرام
علیزے شاہ جیت جائیں گی، زرنش خان—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زرنش خان کا ماننا ہے کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔

زرنش خان حال ہی میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان سے متعلق بہت ہی غلط معلومات دستیاب ہے، البتہ کم عمری میں شادی کرنے سے متعلق معلومات درست ہے۔

زرنش خان نے کہا کہ اگر روحانی موضوع پر بحث ہو تو وہ فیروز خان سے جیت نہیں پائیں گی جب کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آئمہ بیگ کے مقابلے اچھی انگریزی نہیں بول پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو زرنش خان کا کرارا جواب

اداکارہ نے پروگرام میں کہا کہ اگر کسی بھی معاملے پر بحث ہو تو وہ عمران عباس سے جیت جائیں گی۔

زرنش خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر فریال محمود کے ساتھ ڈانس مقابلہ ہو تو وہ ان سے ہار جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں زرنش خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی پلاسٹک سرجری نہیں کرائیں گی، وہ 10 سال کے بعد بھی ایسی ہی رہیں گی۔

انہوں نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے والی اداکاراؤں کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سب پہلے خوبصورت ہوتی تھیں، اب سب بطخوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں زرنش خان نے یہ بھی کہا کہ اگر بدتمیزی کرنے کے معاملے پر ان کا مقابلہ علیزے شاہ ہوجائے تو وہ ہار جائیں گی اور علیزے جیت جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024