ایپل کا سستا ترین آئی فون 8 مارچ کو متعارف ہوگا

03 مارچ 2022
ایپل نے ایونٹ کے آن لائن دعوت نامے کا یہ ڈیزائن بنایا ہے — فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل نے ایونٹ کے آن لائن دعوت نامے کا یہ ڈیزائن بنایا ہے — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے 8 مارچ کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس ایونٹ میں کونسی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی مگر سابقہ لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے زیادہ بڑی اسکرین کے ساتھ سب سے سستا آئی فون ایس ای پیش کیا جائے گا۔

آئی فون ایس ای 3 یا جو بھی اس کا نام ہوگا، کے ساتھ پہلے سے بہتر آئی پیڈز ٹیبلیٹس اور ممکنہ طور پر آئی میک کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ ورچوئل ایونٹ ہوگا جس کو ایپل کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایپل نے 2020 میں سیکنڈ جنریشن آئی فون ایس ای متعارف کرایا تھا۔

لیکس کے مطابق تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوسکتی ہے جو آئی فون ایس ای (2020) سے 99 ڈالرز کم ہوگی۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ آئی فون ایس ای میں 5 جی سپورٹ دی جائے گی اور یہ ایپل کا سستا ترین فائیو جی فون ہوگا۔

اسی طرح ایپل کا اے 15 بائیونک پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 13 میں بھی دیا گیا تھا۔

کیمرا سیٹ اپ بھی پہلے سے بہتر ہوگا جبکہ ڈیزائن کے لحاظ سے 2017 کے آئی فون 8 سے ملتا جلتا ہوگا۔

لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں