انڈنیشیاء: بس دریا میں گرنے سے سولہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

شائع August 21, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

سیسارو: پولیس حکام کے مطابق انڈنیشیاء کے اہم جزیرے جاوا میں بدھ کو ایک چرچ سے واپسی پر بس دریائے میں گرنے کے باعث 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مغربی جاوا صوبے کی مقامی پولیس کے ترجمان مارٹینس سٹمپل نے اے ایف پی کو بتایا کہ سیسارووا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس پہاڑی مقام کا دورہ کرنے کے بعد جکارتہ چرچ سے دارالحکومت کو واپسی پر 60مسافروں کو لے جارہی تھی ۔

دریا میں آٹھ میٹر(26فٹ) گرنے سے قبل ایک پک اپ ٹرک کے ساتھ تصادم کے بعد ایک فوڈ سٹال سے بھی ٹکرا گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ 16 افراد ہلاک ،32شدید زخمی اور 10دوسرے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ بس کی بریکس فیل ہو گئے تھے تاہم تفتیش جاری ہے۔

انڈونیشیاء میں بالخصوص گنجان آباد جاوا جزیرے میں خستہ حال سڑکوں کے باعث تباہ کن حادثات عام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025