وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022
وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک کی چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو عیدالفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم نے تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرتے ہوئے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان وزیر اعظم آفس کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی بروز جمعرات تک عام تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

یاد رہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں 2 کے بجائے ایک روز تعطیل اور دفتری اوقات کار صبح 8 بجے کردیے تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 2 اپریل کو دیکھا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں 3 اپریل بروز اتوار پہلا روزہ تھا۔

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں 3 اپریل سے ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں