• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am

محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو دنگ رہ گئی، صبا قمر

شائع May 14, 2022
آج کل بہت خوش ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
آج کل بہت خوش ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ انہیں جب محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو وہ دنگ رہ گئیں، کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی جانب دیکھتے بھی نہیں ہوں گے۔

صبا قمر نے ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں محبت، شادی اور کیریئر پر کھل کر بات کی اور کہا کہ محبت غیر مشروط ہوتی ہے اور وہ لوگ بے وقوف ہوتے ہیں جو پیار کے بدلے پیار چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے شروع سے ہی ایسے کردار ادا کیے کہ انہیں کبھی اسکرپٹ کو مسترد کرنے کا موقع نہیں ملتا اور انہیں ایسے ہی منصوبوں کی پیش کش کی جاتی ہے، جنہیں وہ ہمیشہ سے ہی کرتی آئی ہیں۔

اداکارہ نے کیریئر کے علاوہ رومانس اور ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور میزبان کے ایک سوال پر مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ’محبت‘ تلاش کرلی۔

میرا خیال تھا جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ کسی کی طرف دیکھتے بھی نہیں ہوں گے، اداکارہ—اسکرین شاٹ
میرا خیال تھا جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ کسی کی طرف دیکھتے بھی نہیں ہوں گے، اداکارہ—اسکرین شاٹ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں اور ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک وہ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبے سے متعلق مداحوں کو مزید معلومات بھی دیں۔

انہوں نے مکمل طور پر محبت اور شادی کے منصوبے پر کھل کر بات نہیں کی مگر مبہم انداز میں مسکراتے ہوئے عندیہ دیا کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل چکا ہے جو ان کا خیال رکھتا ہے، جو ان سے غیر مشروط محبت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کا جلد شادی کا عندیہ

صبا قمر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے اور اگر جس محبت میں پیار کے بدلے پیار جیسی شرائط ہوجائیں وہ عشق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس زندگی کی ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوں، ان کے لیے بڑی بڑی چیزیں اہمیت نہیں رکھتیں، اس لیے ایسے لوگوں کے لیے بعض اوقات انتہائی چھوٹی چیزیں اہم بن جاتی ہیں، جیسے کسی کو پھول دینا یا کسی کی پسند کی چائے بنا کر دینا۔

اداکارہ نے محبت کا اعتراف بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے محبت کا اعتراف بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب مین صبا قمر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اس وقت حیران رہ گئی تھیں جب انہیں پسند کی شادی کرنے والے ایک مرد نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی پیش کش کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں خوشی سے شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئیں کہ پسند کی شادی کرنے والے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ جو لوگ محبت کی شادی کرتے ہیں، وہ بہت خوش زندگی گزارتے ہیں اور وہ کبھی کسی کی جانب دیکھتے بھی نہیں ہوں گے، تاہم ایسا نہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایاکہ انہیں پسند کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تھی، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے ان کی پیش کش کو قبول کیا یا نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024