• KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:13am Sunrise 6:39am
  • KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:13am Sunrise 6:39am

صبا قمر کا جلد شادی کا عندیہ

شائع May 12, 2022
اداکارہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ وہ خاموشی سے شادی کریں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ وہ خاموشی سے شادی کریں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا بہت شوق ہے۔

صبا قمر نے گزشتہ برس مارچ میں بھی جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور انہوں نے اس وقت پاکستانی نژاد آسٹریلوی یوٹیوبر عظیم خان سے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی، تاہم ان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد اداکارہ نے شادی کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

اب دوبارہ صبا قمر نے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مدح اور میڈیا والے اس متعلق جان جائیں گے۔

صبا قمر حال ہی میں اداکارہ در فشاں کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے ’فرڈ‘ کے حوالے سے باتیں کرنے کے علاوہ کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر گفتگو کی۔

صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال تک اپنی بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے اور انہیں بچے بہت پیارے لگتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مستقبل میں شوہر سے زیادہ بچے پسند آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے آلو قیمے بنانا سیکھ رہی ہیں اور جلد ہی میڈیا اور مداحوں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے لیے یہ سیکھ رہی ہیں۔

ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئے گا جس کا لوگوں کو انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مداح صبا قمر کے ساتھ 50 سال کی عمر میں شادی کا خواہاں

صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کرکے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتائیں گی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی میں اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو دیکھنا چاہیں گی اور شادی کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا میں تقریبات کی ویڈیوز جاری کریں گی۔

انہوں نے شرماتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد دوستوں اور رشتے داروں کے لیے پارٹی کا اہتمام کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024