• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

’پسوڑی‘ فیم شے گِل کا عاطف اسلم کے ساتھ کورونا ویکسنیشن کا گانا مقبول

شائع May 17, 2022
گانے کو امریکی سفارت خانے نے جاری کیا—اسکرین شاٹ
گانے کو امریکی سفارت خانے نے جاری کیا—اسکرین شاٹ

پاکستانی میں موجود امریکی سفارت خانے کی جانب سے معروف اداکار عاطف اسلم اور ’پسوڑی‘ فیم گلوکارہ شے گِل کا گانا ’منزل‘ ریلیز کردیا گیا، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

’منزل‘ میں پہلی بار شے گِل نے معروف اداکار کے ساتھ آواز کا جادو جگایا ہے، اس سے قبل انہوں نے علی سیٹھی کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو 14 میں ’پسوڑی‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

شے گِل اور علی سیٹھی کے ’پسوڑی‘ کو بہت سراہا گیا تھا اور اسے تاحال عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے، وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاق میں گیت گنگنانے والی شے گِل ’پسوڑی‘ فیم کیسے بنیں؟

’پسوڑی‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی شہرت حاصل ہوئی اور وہاں کے فنکار بھی شے گِل کے گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

شے گل کے گانے پسوڑی کو بہت سراہا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
شے گل کے گانے پسوڑی کو بہت سراہا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

’پسوڑی‘ کی مقبولیت نے شے گِل کو بھی کافی مشہور کیا اور اب انہوں نے عاطف اسلم کے ہمراہ ویکسینیشن سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بنائے گئے خصوصی گانے میں آواز کا جادو جگاکر مداحوں کو تحفہ دیا۔

’منزل‘ میں جہاں شے گِل اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں اسے معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے عکس بند کیا ہے، جس میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق شعور اجاگر پیدا کیا گیا ہے۔

گانے کو پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے دیگر تنظیموں کے ہمراہ پروڈیوس کرکے اپنے یوٹیوب پر جاری کیا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں ہزاروں بار دیکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024