انگلینڈ میں کیوی کرکٹ اسکواڈ کورونا کیسز سے متاثر

اپ ڈیٹ 21 مئ 2022
این زیڈ سی نے تصدیق کی کہ باقی افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے —فوٹو : رائٹرز
این زیڈ سی نے تصدیق کی کہ باقی افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے —فوٹو : رائٹرز

کرکٹ چیفس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسکواڈ میں سے 3 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انگلش کاؤنٹی سسیکس کے خلاف ان کا 4 روزہ وارم اپ جاری رہے گا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ایک بیان میں کہا بیٹسمین ہینری نکولس، فاسٹ باؤلر بلیئر ٹکنر اور باؤلنگ کوچ شین جورگنسن کو ہوؤ میں پہلے روز صبح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ایک راؤنڈ کے بعد کورونا کا شکار قرار دیا گیا اور وہ 5 روز آئسولیشن میں گزاریں گے۔

ہینری نکولس حال ہی میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی میچ میں شرکت متوقع نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صحتیابی کے 2 سال بعد بھی کورونا مریضوں میں علامات موجود رہنے کا انکشاف

این زیڈ سی نے تصدیق کی کہ باقی افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے انتظار میں گھر پر موجود نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور انڈین پریمیئر لیگ کے دستے ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ڈیرل مچل بھی اس وقت غیرموجود ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنز، انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ 2 جون سے لارڈز میں شروع ہو گی۔

تبصرے (0) بند ہیں