بلآخر عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہوگیا

عدنان صدیقی نے بلیو ٹک ملنے پر خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک
عدنان صدیقی نے بلیو ٹک ملنے پر خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اکاوٗنٹ کی تصدیق کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے اکتوبر 2021 میں اس وقت ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے ان کی شناخت کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے انہیں بلیو ٹِک دینے سے انکار کردیا تھا۔

ٹوئٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے والے اکاؤنٹس کو تصدیق شدہ مانا جاتا ہے، کیوں کہ ایسے اکاؤنٹس کو متعدد ویری فکیشنز کے بعد بلیو ٹک دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر عدنان صدیقی ٹوئٹر سے نالاں

بلیو ٹک اکاؤنٹ ہونے کو شخصیات اور اداروں کا اعزاز بھی سمجھا جاتا ہے اور ایسے اکاؤنٹس پر فراہم کی گئی معلومات کو درست بھی مانا جاتا ہے، جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ افراد بلیو ٹک حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ٹوئٹر سیاستدانوں، حکمرانوں، اداکاروں، صحافیوں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، شاگردوں، سماج رہنماؤں سمیت اہم اور متنازع شخصیات کو بھی بلیو ٹک فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح عدنان صدیقی نے بھی 2021 آخر میں ٹوئٹر کو بطور اداکار بلیو ٹک فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جسے ابتدائی طور پر مسترد کردیا گیا تھا۔

لیکن اب ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں بلیو ٹک فراہم کردیا گیا۔

عدنان صدیقی نے بلیو ٹک ملنے پر 20 مئی کو کی گئی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ بلاآخر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے ان کی شناخت کرلی۔

انہوں نے اکاؤنٹ کی تصدیق کیے جانے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

عدنان صدیقی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلیو ٹک ملنے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

ٹوئٹر پر ان کے ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب فالوئرز ہیں، تاہم وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ٹوئٹر پر متعدد بار ٹاپ ٹرینڈ بھی بن چکے ہیں مگر اس باوجود ان کے اکاؤنٹ کو اب جاکر بلیو ٹک فراہم کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں