• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

واٹس ایپ اب تک کا سب سے اہم فیچر متعارف کرانے کو تیار

شائع June 1, 2022
ایڈٹ کا فیچر بہت بڑی تبدیلی ہوگا—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی
ایڈٹ کا فیچر بہت بڑی تبدیلی ہوگا—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی

خبریں ہیں کہ انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی متعدد نئے چیٹ فیچر متعارف کرائے گی، تاہم اس میں سے ایک فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے اہم اور بڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب انفو کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے پروفائل تصویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام کام کر رہی ہے اور جلد ہی مذکورہ فیچر متعارف کرادیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتظامیہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ورژن پر کسی بھی تصویر یا وائس نوٹ پیغام کو صرف ایک بار دیکھنے یا سننے کا فیچر بھی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔

یعنی اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی یہ فیچر استعمال کر سکیں گے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو بھیجی گئی تصویر یا وائس نوٹ پر ’ویو یا لسن ونس‘ کی سیکیورٹی لگادیں۔

مذکورہ فیچر اب تک صرف موبائل صارفین کے لیے تھا، تاہم جلد ہی اسے کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ انتظامیہ اب تک کا سب سے بڑا اور اہم چیٹ فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد میسیج ایڈیٹنگ کا فیچر متعارف کرادیا جائے گا، یعنی صارفین اپنے بھیجے ہوئے پیغام کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کی ٹیم ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت لوگ کسی دوسرے شخص کو بھیجے گئے میسیج کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ’کمیونٹیز‘ فیچر پر آزمائش شروع

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین بھیجے گئے غلط میسیج کو سلیکٹ کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن آجائے گا، جس کے بعد صارف چاہے تو میسیج کو ایڈٹ کرے یا پھر اسے ڈیلیٹ کردے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت میسیج ایڈٹ کی ہسٹری میسیج وصول کرنے والا شخص بھی دیکھنے کے اہل ہوگا یا نہیں؟

اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کسی گروپ میں بھیجے گئے میسیج کو ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا یا نہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کی آئندہ چند ماہ بعد آزمائش شروع کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024