• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

مسلسل تاخیر کے بعد صبا قمر کی فلم ’کملی‘ ریلیز

شائع June 4, 2022
فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ساز سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کو پاکستان بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

’کملی‘ کی شوٹنگ 2019 سے جاری تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 2020 کے آخر یا پھر 2021 میں جاری کیا جائے گا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش موخر ہوتی رہی۔

مسلسل تاخیر کے بعد رواں برس اپریل کے آغاز میں اس کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے تین جون کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

’کملی‘ کا پریمیئر 29 مئی کو لاہور میں کیا گیا تھا، جس میں صبا قمر، ثانیہ سعید اور سرمد کھوسٹ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

علاوہ ازیں فلم کا پریمیئر کراچی میں بھی منعقد کیا گیا تھا، جس دوران صبا قمر اشکبار ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کملی' کی ریلیز سے قبل ہی صبا قمر نے دوسری فلم سائن کرلی

’کملی‘ کو تین جون کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا گیا اوراسے پیش کرتے ہی اس کی تقریبا تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

صبا قمر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، ان کے ساتھ ثانیہ سعید اور عمیر رانا نے بھی مرکزی روپ دھارا ہے۔

فلم میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم کی دیگر کاسٹ میں عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور اس کی شوٹنگ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھی۔

فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہے، تاہم اس میں مرد کرداروں کو بھی اہم حیثیت میں دکھایا گیا ہے۔

’کملی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے ماضی میں صبا قمر ڈان امیجز کو بتایا تھا کہ ’کملی‘ میں ان کا کردار اب تک کے کرداروں سے بہت مختلف ہے۔

انہوں نے ’کملی‘ کی کہانی پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو اپنی بولی وڈ فلم’ہندی میڈیم‘ سے بھی بڑی فلم قرار دیا تھا۔

’کملی‘ کے ڈائلاگ فاطمہ ستار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024