آئی ایم ایف سے 'اچھی خبر' کی توقع، اسٹاک ایکسچینج میں 800 سے زائد پوائنٹس اضافہ

اپ ڈیٹ 27 جون 2022
جمعہ کو 2ہزار پوائنٹس تک کمی کے بعد انڈیکس 826 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 878 پوائنٹس تک پہنچ گیا— فوٹو: پی ایس ایکس ویب سائٹ
جمعہ کو 2ہزار پوائنٹس تک کمی کے بعد انڈیکس 826 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 878 پوائنٹس تک پہنچ گیا— فوٹو: پی ایس ایکس ویب سائٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 800 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ ماہرین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے متوقع اچھی خبر کو قرار دے رہے ہیں۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 9:45 بجے تک اسٹاک میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، صبح 10:40 بجے انڈیکس 683 پوائنٹس یا 1.66 فیصد اضافے کے ساتھ 41ہزار 734 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

بینچ مارک انڈیکس 41 ہزار 878 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے کاروبار بند ہونے کی سطح 41 ہزار51 پوائنٹس کے مقابلے میں 826.78 پوائنٹس یا 2.01 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: ’سپر ٹیکس‘ کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

یہ مثبت پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس کریش کر گیا تھا، حکومت کی جانب سے سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل، گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، کیمیکل، مشروبات اور سگریٹ سمیت بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ’سپر ٹیکس‘ کے اعلان کے بعد صبح کے سیشن میں انڈیکس میں 2ہزار پوائنٹس یا 4.8 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ سلمان نقوی نے آج کاروبار میں مثبت پیشرفت کو کئی عوامل کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا خبروں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ امید ہے کہ پاکستان کو آج آئی ایم ایف کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا جس کے بعد قرض کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2.3 ارب ڈالر کا چینی قرض جمع کرایا گیا جس سے سرمایہ کاروں کی رویے میں بہتری آئی، ہم سعودی عرب کے ساتھ موخر شدہ تیل کی ادائیگیوں کے بارے میں بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں تیزی، 748 پوائنٹس کا اضافہ

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی کے لیے رواں ہفتے بجٹ کی منظوری سے قبل اسٹاک میں تیزی سے بحالی دکھائی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایکویٹی میں اضافے اور 3.6 ارب ڈالر تک سعودی تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت کی ممکنہ منظوری نے جاروبار میں تیزی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

دریں اثنا، انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری کی رائے تھی کہ چین سے تجارتی قرض کی مد میں 2.3 ارب ڈالر کی وصولی کے ایس ای-100 میں ادائیگیوں کے توازن اور سرمایہ کاروں کے مثبت رویوں میں مدد کر رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں