پی آئی اے کا عید تعطیلات کے دوران کرائے میں 20فیصد کمی کا اعلان

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2022
عید الاضحیٰ پر پیکج کا اعلان وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کرنے کے بعد کیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
عید الاضحیٰ پر پیکج کا اعلان وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کرنے کے بعد کیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اتوار سے شروع ہونے والی عیدالاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ عید پیکج کا اعلان وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو خصوصی ہدایات جاری کرنے کے بعد کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی۔

مزید پڑھیں: جہاز کی صفائی کے باعث پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار

دریں اثنا، پی آئی اے نے اسلام آباد سے چینی شہر چینگڈو کے لیے ہفتہ وار مسافر پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بدھ کو قومی فضائی کمپنی کی پہلی براہ راست پرواز پی کے-870 کُل 209 مسافروں کو اسلام آباد سے چینگڈو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈے لے کر آئی جو ژیان اور بیجنگ کے علاوہ چین میں ایک نئی منزل ہے، اسی طرح پی کے-871 کُل 107 مسافروں کو لے کر اسی دن واپس اسلام آباد پہنچ گئی۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بدھ کو پرواز کے بعد ٹوئٹ کیا کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے چینگڈو اوت پھر واپس اسلام آباد کے نئے روٹ پر آج روانہ ہوئی، یہ سفر پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان ثقافتی اور تجارتی روابط کو مزید آسان بنائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں