برطانوی ریپر ڈچ ویلی دائرہ اسلام میں داخل؟

اپ ڈیٹ 05 اگست 2022
گلوکار نے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر برطانوی گلوکار و ریپر اسٹیفن فیبلس ایلن المعروف (ڈچ ویلی) کی کلمہ شہادت پڑھنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈچ ویلی برطانیہ میں پیدا ہوئے تاہم وہ کم عمری میں ہی نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا دوسرا نام ڈچ ویلی رکھا اور اسی نام سے انہیں شہرت ملی۔

مسیحی مذہب کے پیروکار ڈچ ویلی ریپنگ گلوکاری کرتے ہیں اور ان کی بہن اسٹیفلون ڈون بھی ریپر ہیں اور انہیں بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

ڈچ ویلی کی کلمہ شہات پڑھنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو گزشتہ دو روز سے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی تھی، جس کے بعد ان کی مذکورہ ویڈیو کو برطانوی سوشل میڈیا اسٹار گیکو نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

مختصر ویڈیو میں ڈچ ویلی کو ایک عرب عالم سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کلمہ شہات کے آخر میں حضرت عیسیٰ کو بھی خدا کا پیغمبر تسلیم کیا۔

مسیحی عقیدہ تثلیث کے قائل جب کہ مسلمانوں کیلئے تمام انبیاء کو پیغمبر تسلیم کرنا ایمان کا بنیادی جز ہے۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو برطانوی سوشل میڈیا اسٹار گیکو نے بھی شیئر کیا اور انہوں نے لکھا کہ ڈچ ویلی دائرہ نے اسلام قبول کرلیا۔

بعد ازاں گیکو کی ویڈیو کو ڈچ ویلی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔

برطانوی گلوکار کے کلمہ شہات پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، تاہم ڈچ ویلی نے واضح طور پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

ڈچ ویلی نے کلمہ شہادت کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی—اسکرین شاٹ
ڈچ ویلی نے کلمہ شہادت کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی—اسکرین شاٹ

گلوکار نے فوری طور پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق کوئی وضاحتی پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔

تبصرے (0) بند ہیں