• KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:20pm

طویل عرصے بعد نوکیا نے دو فون، ایک ٹیبلیٹ متعارف کرادیا

شائع September 2, 2022
ایکس 30 کو کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: نوکیا
ایکس 30 کو کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: نوکیا

ماضی کی مقبول موبائل تیار کرنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے طویل عرصے بعد دو فون اور ایک ٹیبلیٹ متعارف کرادیا۔

اگرچہ ماضی میں نوکیا کے فون بہت مقبول ہوتے تھے مگر جدید دور میں ان کے اسمارٹ فونز کو زیادہ پذیرائی حاصل نہیں اور نہ ہی اس کے ٹیبلیٹس کو دیگر کمپنیز کے مقابلے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

نوکیا ٹی 21 ٹیبلیٹ

ٹیبلیٹ کی اسکرین 10 انچ سے بڑی رکھی گئی ہے—فوٹو: نوکیا
ٹیبلیٹ کی اسکرین 10 انچ سے بڑی رکھی گئی ہے—فوٹو: نوکیا

کمپنی نے طویل عرصے بعد فورجی فیچرز کے ساتھ 8200 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ قدرے بڑے اسکرین کا ٹیبلیٹ پیش کیا ہے۔

ٹیبلیٹ میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

10 انچ سے زائد اسکرین کے حامل ٹیبلیٹ میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ اور اتنا ہی بیک کیمرا دیا گیا ہے۔

نوکیا سی 31

کمپنی نے سستا فون بھی متعارف کرایا ہے—فوٹو: نوکیا
کمپنی نے سستا فون بھی متعارف کرایا ہے—فوٹو: نوکیا

کمپنی نے ٹیبلیٹ کے ساتھ سستا فون بھی متعارف کرایا ہے، جسے نوکیا کا اب تک کا سب سے کم بجٹ کا معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

نوکیا سی 31 کو 7۔6 انچ اسکرین اور تین بیک کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 13 اور دو دومیگا پکسل کے دو میکرو اور زوم کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جسے صارفین فنگر پرنٹ سینسر اور چہرے کی شناخت کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فون کو 4 جی بی ریم اور 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

کمپنی کے دیگر فونز کی طرح اس فون کی باڈی بھی میٹل اور المونیم کی دی گئی ہے اور اس میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی نے اس فون کی پاکستانی قیمت 28 ہزار روپے سے زائد رکھی ہے۔

نوکیا ایکس 30

کمپنی نے پہلی بار ایکو فرینڈلی فون بھی متعارف کرایا ہے—فوٹو: نوکیا
کمپنی نے پہلی بار ایکو فرینڈلی فون بھی متعارف کرایا ہے—فوٹو: نوکیا

کمپنی کے اس فون کو اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ یہ فون کمپنی کا پہلا ایکو فرینڈلی فون بھی ہے۔

فائیو جی سپورٹ کے حامل اس موبائل کی اسکرین 3۔6 انچ ہے اور اسے 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا جب کہ دوسرا کیمرا 13 میگا پکسل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اسے 4200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 جولائی 2024
کارٹون : 10 جولائی 2024