• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am

سائرہ یوسف کا دوسری شادی کا عندیہ

شائع October 15, 2022
اداکارہ کی پہلی شادی 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی پہلی شادی 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کے دو سال بعد دوسری شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سائرہ یوسف کی پہلی شادی مارچ 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

سائرہ یوسف کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے، جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

ان کی طلاق کے بعد اگرچہ شہروز سبزواری نے فوری طور پر ہی ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی، تاہم سائرہ یوسف نےتاحال شادی نہیں کی۔

لیکن اب طلاق کے ڈھائی سال بعد انہوں نے دوسری شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ایک بہترین اور خوبصورت چیز ہے۔

’فوچیا میگزین‘ سے بات کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے جہاں دوسری شادی پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے شادیوں کے ناکام ہونے پر بھی بات کی مگر انہوں نے سابق شوہر کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کرتے وقت محبت سے زیاہ اپنی عزت اور حفاظت کا خیال رکھا جانا چاہیے، خواتین کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ جس شخص سے شادی کر رہی ہیں، ان کے ساتھ باعزت طریقے سے محفوظ رہ سکیں گی یا نہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادیوں کے ناکام ہونے کی متعدد وجوہات ہیں اور کسی ایک چیز کو سبب بنا کر شادی جیسے رشتے کو خراب یا برا بھلا کہنا غلط ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ اور بہترین چیز ہے، کوئی انسان آخر تنہا زندگی کیوں گزارے اور انہیں یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیوں شادی کے بغیر تنہا زندگی گزارے؟

انہوں نے دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دو ٹوک انداز میں بتایا کہ وہ ضرور دوسری شادی کریں گی، کیوں کہ وہ شادی جیسے مقدس رشتے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اچھا عمل ہے۔

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ اس وقت تو وہ ماں کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں لیکن ایک دن ان کی بیٹی بھی بڑی ہوجائیں گی اور وہ کچھ عرصے بعد ان ذمہ داریوں سے آزاد ہونا شروع ہوں گی۔

انہوں کہا کہ وہ شادی سے متعلق برا نہیں سوچتیں اور اگر ان کےساتھ ایک بار غلط ہوا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بس وہ اس چیز کو بہانا بنا کر پوری زندگی بیٹھی رہیں۔

اگرچہ انہوں نے دو ٹوک انداز میں اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں مگر پوچھے جانے کے باوجود انہوں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں؟

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ شادی کرنا چاہیں گی لیکن شاید وہ فوری طور پر اس کے لیے تیار نہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ فوری طور پر کیوں تیار نہیں؟

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ شادی جیسے رشتے پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا ایمان ہے کوئی کیوں تنہا زندگی گزارے اور وہ ضرور دوسری شادی کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2024
کارٹون : 11 نومبر 2024