• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 3:22pm

ٹی20 ورلڈ کپ: سپر 12 مرحلے میں پہنچنے والی بقیہ چار ٹیموں کے نام بھی فائنل

شائع October 21, 2022
زمبابوے، آئرلینڈ، سری لنکا اور نیدرلینڈز نے سپر12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا— فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے، آئرلینڈ، سری لنکا اور نیدرلینڈز نے سپر12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ میں پہنچنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے اور سری لنکا اور نیدرلینڈز کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی تھی۔

آج آئرلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے نے فیصلہ کن معرکے میں اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔

اس کے ساتھ ہی سپر 12 راؤنڈ کی تمام ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جس کے ساتھ ہی یہ ’گروپ آف ڈیتھ‘ کی شکل اختیار کر گیا ہے جس میں تمام ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

گروپ 2 میں پاکستان کے ہمراہ بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024