اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز

02 نومبر 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم محکمہ اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی طلب کرے گی —فائل فوٹو: اے پی پی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم محکمہ اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی طلب کرے گی —فائل فوٹو: اے پی پی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں میں اضافے اور سرکاری اراضی کی مبینہ الاٹمنٹ پر تحقیقات کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی خصوصی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار، ان کے بھائی جعفر بزدار، محمد ایوب بزدار اور دیگر رشتہ داروں کی 1982 سے 1986 تک سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ اور عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کے دور میں ان کے اثاثوں میں مبینہ اضافے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شراب لائسنس کیس: نیب کی وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری سے تفتیش

ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ملک محمد زبیر کی زیر قیادت نیب کی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچی۔

نیب کی ٹیم نے تونسہ کے اسسٹنٹ کمشنراور سرحدی فوجی پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں سال 1972 سے اب تک کے قواعد و ضوابط کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہیں، نیب سال 1998 کے زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم محکمہ اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی طلب کرے گی تاکہ اس کے الاٹمنٹ اراضی کیس اور رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔

نیب نے 2017 سے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیل داروں سمیت محکمہ ریونیو میں تعینات افسران کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اتھارٹی بزدار خاندان سے جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

نیب نے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں 2017 سے تعینات پٹواری ، تحصیلدار سمیت محکمہ محوصلات میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نیب حکام عثمان بزدار کے اہل خانہ کی جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گی۔

صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا عرس

دوسری جانب صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا عُرس آج سے کوٹ مٹھن میں شروع ہو رہا ہے، عرس مبارک کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔

ملک کے مختلف شہروں سے عقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیںچ رہے ہیں جبکہ عرس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار 200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں