• KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C

نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی آسان ہوگئی

شائع اپ ڈیٹ
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیڈرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیڈرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں براہ راست پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلاسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیڈر لینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورتیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

26 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہنے والے کولن ایکرمین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026