• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

ایک سال کا سفر 152 سے شروع 170 پر ختم! بھارت کی شکست پر میمز

شائع November 10, 2022
مداحوں نے بھارتی ٹیم کو ممبئی واپسی کا مشورہ دیا— فوٹو: علی اظہر ٹوئٹر
مداحوں نے بھارتی ٹیم کو ممبئی واپسی کا مشورہ دیا— فوٹو: علی اظہر ٹوئٹر

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بڑی شکست ہوئی تو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر شائقین کرکٹ نے مزاحیہ ٹوئٹس کیے اور خود بھارتی شائقین بھی پیچھے نہہ رہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو بھارت نے جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا، جس میں ویرات کوہلی کی 50 رنز اور ہاردک پانڈیا کی 33 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگز شامل تھی۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے بھارتی باؤلر کو خاطر میں لائے بغیر ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں چاروں طرف بلند وبالا شاٹس کھیلے اور بالترتیب 80 اور 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے 16 اوورز میں ہی فتح دلادی۔

کئی مبصرین کا خیال تھا کہ بھارت اور پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوسکتی ہیں اور اگر ایسا ہوا تو دلچسپ مقابلہ ہوگا، لیکن پاکستانی شائقین نے بھارتی ٹیم کو ٹوئٹر پر طنز کا خوب نشانہ بنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'اس اتوار کو بھی 150/0 بمقابلہ 170/0 ہے'۔

ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے بھارتی ٹیم کو نشانے پر رکھا اور ایک صارف نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایئرپورٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ نظر آئے۔

طنزیہ پیج بروکن نیوز نے بھارتی باؤلرز کی کارکردگی کو منفرد انداز سے نمایاں کیا۔

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک پاکستانی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'فتح عارضی ہوتی ہے، لیکن 10 وکٹوں سے شکست مستقل ہے'۔

ایک اور صارف نے بھارتی ٹیم کی ممبئی واپسی کی بات کی۔

کرکٹ کے ایک اور مداح نے بھی عرفان پٹھان کا نام شامل کرتے ہوئے گزشتہ برس منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 10 وکٹوں سے فتح اور انگلینڈ کی 10 وکٹوں سے کامیابی کا حوالہ دیا۔

ٹوئٹر پر جاری میمز کی بارش میں ایک صارف نے بٹلر اور ہیلز کی تعریف کی۔

بھارت کے ایک مداح نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا کہ آئی پی ایل کی تیاری کریں۔

بھارت کے ایک کرکٹ مداح نے ایک ویڈیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف بھارت کی کارکردگی دیکھ کر برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا ردعمل یوں تھا۔

ایک صارف نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کی حالت بیان کی۔

علامہ پاکستانی نامی صارف نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی میمز بنائیں۔

چند ایک پاکستانی شائقین نے بھارتی ٹیم سے شکوہ بھی کیا اور انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024