• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
Live PTI Long March

کسی کو یہ حق نہیں کہ کہہ دے موٹروے پردھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہوجائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

شائع November 17, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی تاجروں کی راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پردھرنا دے گا اوروہاں کھڑا ہوجائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے، ہائی ویزاورموٹرویز کوبند کرنے سے تجارت بھی متاثرہو گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ جوجلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کاحق ہے لیکن عام شہریوں کے حقوق بھی متاثرنہیں ہونے چاہئیں، ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول ریاست کا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025