• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live PTI Long March

نواز شریف نے سارے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، عمران خان

شائع November 18, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف وہاں بیٹھا ہوا ہے اور سارے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، پاکستان کا اس دلدل سے نکلنے کے لیے الیکشنز کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کا راستہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور پانچ سال کے لیے حکومت آئے، معیشت پھر اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن کرانے کا فیصلہ اس لیے نہیں کررہا، اگر وہ الیکشن کروائے گا تو ہار جائے گا، اپنی ذات کے لیے ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025