بھارت کے معروف گلوکار جوبن نوتیال ممبئی میں سڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

گلوکار جوبن نوتیال نے زخمی ہونے کے بعد سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر ہسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ سرجری کے بعد وہ اب صحت یاب ہورہے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بولی وڈ کے مدھر آواز کے مالک 33 سالہ گلوکار جوبن نوتیال ممبئی میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے تھے، اس حادثے میں جوبن کے سر پر چوٹ آئی ہیں، اس کے علاوہ ان کی کوہنی اور پسلیاں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

سیڑھیوں سے گرنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔

ڈاکٹر نے گلوکار کو ہدایت کی کہ جب تک ان کی سرجری نہیں ہوجاتی سیدھے ہاتھ کو حرکت دینے سے بالکل منع کر دیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو صحت کے حوالے سے آگاہ کیا، گلوکار نے لکھا کہ ’آپ کی دعاؤں کا شکریہ، جان لیوا حادثے سے خدا نے مجھے بچا لیا ہے، میں ہسپتال سے ڈسچارج ہوگیا ہوں اور صحت یاب ہورہا ہوں‘۔

گلوکار نے مداحوں کے بے پناہ پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔

جوبن نوتیال کی پوسٹ پر ان کے دیگر ساتھیوں اور دوستوں نے بھی گلوکار کی صحت کے لیے پیغامات لکھے، میوزک کمپوزر سچیٹ ٹنڈن نے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گلوکار تلسی کمار اور گلوکار کنیکا کپور نے لکھا کہ ’امید ہے آپ جلدی صحت یاب ہوجائیں گے‘۔

حال ہی میں بھارتی فلم ”گووندا نام میرا“ میں ان کا نیا گانا ”بنا شرابی“ ریلیز ہوا تھا۔ فوٹو: فیس بُک
حال ہی میں بھارتی فلم ”گووندا نام میرا“ میں ان کا نیا گانا ”بنا شرابی“ ریلیز ہوا تھا۔ فوٹو: فیس بُک

جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ انہوں نے ’لٹ گئے‘، ’ہمنوا میرے‘، ’راتاں لمبیاں‘، ’تم ہی آنا‘ اور ’تجھے کتنا چاہنے لگے‘ جیسے گانے بھی گائے۔

حال ہی میں بھارتی فلم ”گووندا نام میرا“ میں ان کا نیا گانا ”بنا شرابی“ ریلیز ہوا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا، انہوں نے حالیہ فلم ’سلام وینکی‘ کے گانے ’یو تیرا ہوئے ہم‘ پر بھی کام کیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران گلوکار نے موسیقی سے اپنی محبت اور ان گانوں کے بارے میں بات کی جو ان کے میوزیکل کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک انہیں بہت پسند ہیں۔

گلوکار جوبن نیوتیال نے کہا کہ بہت سے ایسے گانے ہیں جہیں میں کمپوز کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ کلاسیکل گانے میرے کیریئر کے آغاز سے مجھے بہت پسند ہیں، ان میں سے ’ایک پیار کا نغمہ ہے‘، ’بڑی دور سے آئے ہیں پیار کا تحفہ لائے ہیں‘ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں