برسبین ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم، آسٹریلیا کامیاب، باؤلرز 34 وکٹیں لے اڑے

18 دسمبر 2022
ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں 92 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر
ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں 92 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان برسبن کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں بلے بازوں کو مشکل صوررتحال کا سامنا کرنا پڑا جہاں کوئی بھی بلے باز تین ہندسوں کی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور میچ کا نتیجہ دوسرے روز ہی سامنے آگیا، برسین کی وکٹ بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی اور باؤلرز 2 روز کے دوران 34 وکٹیں لے اڑے۔

آسٹریلیا کے دورے پر موجود جنوبی افریقا کی ٹیم برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین ایلگر،3 رسی وین ڈیر ڈوسن 10، سریل ایروی 05 ، ٹیمبا باوما 38، کائل ویرین02 ، مارکو جانسن 64، کیشو مہاراج 02، کاگیسو ربادا 02، اینریک نورٹجے 0 اور لنگی نگیدی نے 03 رنز بنائے۔

جس کے بعد میزبان ٹیم بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 0 ، عثمان خواجہ 11 مارنس لیبوشانے 11 ، اسٹیون اسمتھ 36 ،ٹریوس ہیڈ 92، اسکاٹ بولانڈ ایک ، کیمرون گرین 18 ، ٹریوس ہیڈ22 ، مچل سٹارک 14، پیٹ کمنز 0، ناتھن لائن صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام رہی اور صرف 99 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، دوسری اننگز میں سریل ایروی 03 ڈین ایلگر 02 ، رسی وین ڈیر ڈوسن 02 ، سریل ایروی 0 ، ٹیمبا باوما 29، کائل ویرین36 ، مارکو جانسن 0، کیشو مہاراج 0، کاگیسو ربادا 16، اینریک نورٹجے 0 اور لنگی نگیدی نے 09 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 34 رنز کا ہدف ملا، جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اس طرح برسبین ٹیسٹ دوسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 34 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل، جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دونوں اننگز میں 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ میں 8 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بیٹنگ کے لیے نا ساز اور مشکل وکٹ پر پہلی اننگز میں 92 رنز کی شاندا اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب پانچ روزہ میچ صرف دو دنوں میں ہی ختم ہوجانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے پچ پر سوالات بھی اٹھائے جار ہے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین پچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

تبصرے (0) بند ہیں