• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm

طلاق کے بعد علیزہ سلطان نے ماڈلنگ شروع کردی

شائع December 23, 2022
خیال کیا جا رہا ہے کہ علیزہ اداکاری میں بھی قدم رکھیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
خیال کیا جا رہا ہے کہ علیزہ اداکاری میں بھی قدم رکھیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ سلطان نے ماڈلنگ شروع کردی، جس کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شوبز میں بھی قدم رکھیں گی۔

علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔

دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور اب انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی۔

علیزہ فاطمہ نے 22 دسمبر کو اپنی ماڈلنگ کے پہلے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بلوچی اور سندھی امتزاج کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزہ فاطمہ نے ’شاپوش‘ نامی کلاتھنگ برانڈ اور آن لائن شاپ کے لیے ماڈلنگ کی۔

علیزہ فاطمہ سلطان کی جانب سے سندھی اور بلوچی امتزاج کے کڑاہی شدہ لباس کی تشہیر کی اور ان کی ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیوز کو برانڈ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

لوگوں نے علیزہ سلطان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے علیزہ سلطان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—اسکرین شاٹ

ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ ہمدردی بھی کی کہ ان کی شادہ شدہ زندگی اچھی نہیں گزری۔

جہاں لوگوں نے علیزہ سلطان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض لوگوں نے انہیں طعنے بھی کیے اور لکھا کہ وہ تاحال سابق شوہر کی جانب سے دیے گئے لباس کو اور اسٹائلش چیزوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ اب علیزہ سلطان جلد ہی اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

تاہم تاحال علیزہ سلطان نے اداکاری میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024