• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکج

شائع December 26, 2022
سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک حوالے کر دیا گیا—ٹوئٹر/پی ایم او
سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک حوالے کر دیا گیا—ٹوئٹر/پی ایم او

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے مالی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد آئی-10 فور سیکٹر میں ہونے والے دھماکے میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین اور ٹیکسی ڈرائیور سید سجاد حیدر شاہ شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں دھماکے کے بعد جائے وقوع پر متعدد پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک گاڑی کا ملبہ بھی دیکھاگیا، کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد پولیس نے شہر میں ’ریڈ الرٹ‘ جاری کر دیا تھا۔

دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی جس نے گزشتہ ماہ حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ حملے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کا خودکش حملہ آور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جائے جوکہ کل ہی اُن کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو بھی ’شہدا پیکج‘ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں شہدا پیکج کی منظوری دی تھی جس کے تحت ایک شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025