• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع January 5, 2023
میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی—فوٹو: ڈان
میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی—فوٹو: ڈان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے بتایا کہ 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے شام کو 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

ایم ایس ایم سی نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل سمیت دیگر علاقوں اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے دیگر شہروں ملتان، راولپنڈی، مری، چنیوٹ، شور کوٹ، نوشہرہ، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ، شرقپور، جڑانوالا اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔

لاہور کے چند شہریوں نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے زلزلے سے قبل ایک آواز سنی تاہم کسی قسم کا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024