سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اداکار ہیں جنہیں تاڑا جا سکتا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو میں وہاج علی کی اداکاری پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔

عتیقہ اوڈھو حال ہی میں اداکارہ روبینہ اشرف اور فیصل قریشی کے ہمراہ ’24 نیوز‘ کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے تینوں مہمانوں سے وہاج علی کی اداکاری سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے تینوں مہمانوں سے پوچھا کہ وہاج علی کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کی اداکاری کیسی تھی اور تینوں مہمان انہیں 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟

میزبان کے سوال پر عتیقہ اوڈھو نے دل کھول کر وہاج علی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ ’آئٹم نمبر ہیرو ہیں‘

اداکارہ کے مطابق وہاج علی کے لباس پہننے کا انداز، ان کی ڈائلاگ ڈیلیوری اور اداکاری کے وقت ان کے جذبات اور تاثرات انتہائی شاندار ہوتے ہیں، ان کی ایسی ہر چیز پرفیکٹ دیکھ کر انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ’آئٹم نمبر ہیرو‘ ہیں۔

اسی دوران عتیقہ اوڈھو نے فیصل قریشی کی جانب دیکھتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر وہ ہانیہ عامر کو آئٹم نمبر کے وقت تاڑ سکتے ہیں تو اداکارہ بھی وہاج علی کو تاڑ سکتی ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب وہاج علی اداکاری کے دوران سر موڑ کر ترچھی نظروں سے پیچھے دیکھتے ہیں تب اداکاری کو سمجھنے والے افراد کو بات سمجھ میں آجاتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے وہاج علی کو اداکاری کے لیے 10 میں سے 9 نمبر دیے اور اسی دوران فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کی تعریف کی اور ان کے ماڈلنگ کے انداز کو سراہا۔

فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کو 9 نمبر دیے، تاہم روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ابھی وہاج علی کا کام دیکھیں گی، پھر ان سے متعلق فیصلہ کریں گی لیکن ابھی وہ ان کو 7 نمبر دے رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

MAFK Jan 14, 2023 04:45pm
اور یہ خود کو مہذب، تہذیب یافتہ کہتے ہیں۔