وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم اقتصادی فیصلوں کا امکان

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023
اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔—فائل فوٹو: اے ایف پی
اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔—فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کا امکان ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں ہوا تاہم وزیراعظم آفس کے عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے اہم اقتصادی فیصلے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی تعینات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی دھمکی کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی محسن نقوی کو مبارک باد

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سید محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

وزیراعظم کا شیری رحمٰن کی جلد صحت یابی کی دعا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمٰن کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمٰن کے ہاتھ کے آپریشن پر ان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنی وزارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں