• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

شائع January 29, 2023
سیکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل رہے۔

گزشتہ ہفتے بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا اور قبائلی ضلع خیبر میں مشترکہ آپریشن میں ایک مشتبہ عسکریت پسند مارا گیا تھا۔

ایک مقامی اہلکار نے ڈان کو بتایا تھا کہ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا اور یہ اس وقت پھٹ گیا جب بم ڈسپوزل یونٹ اسے ناکارہ بنا رہا تھا۔

18 جنوری کو بلوچستان کے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کارروائی کے کے دوران کم از کم چار دہشت گردوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہوشاب کے علاقے تلسر میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک ٹھکانے کو خالی کرنے کے لیے خفیہ آپریشن کرتے ہوئے کارروائی شروع کی تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند کمانڈر اور دو خودکش بمباروں سمیت کم از کم 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے بیان میں کہا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور دو خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024