• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

افتخار احمد نے صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض کے ’چھکے‘ چھڑا دیے

شائع February 5, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر شائقین کی دل جیت لیے۔

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، میچ کے دوران کوئٹہ کے افتخار احمد نے شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کے ناٹ آؤٹ رہے۔

لگاتار چھکوں کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہوگیا اور انہوں نے افتخار احمد کے حق میں نعرے لگائے۔

مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ نے 24 گیندوں میں 36 رنز بنائے جبکہ اوپنر عبدالواحد بنگلزئی نے 19 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد صرف 4 رنز بنا سکے۔

پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کو دیکھنے کے لیے کوئٹہ کے ہزاروں لوگوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

185 رنز کے ہدف کی تعاقب میں پشاور زلمی 181 رنز ہی بناسکی، محمد حارث نے53 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شاہد آفریدی نے 25 اور بابر اعظم نے 23 رنز اسکور کیے۔

نمائشی میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

پشاور زلمی: بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

’افتی مانیا‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

افتخار احمد کے شاندار چھکوں کے بعد ’افتی مانیا‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’افتخار یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئٹہ کا ہجوم مایوس ہو کر واپس نہ لوٹے‘۔

کسی نے لکھا کہ ’دو منٹ کی خاموشی ان لوگوں کے لیے جنہوں نے افتخار کے 6 چھکے نہیں دیکھے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’زبردست! افتخار احمد نے وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے، کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی‘۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024