بالوں اور جلد کو نکھارنے کیلئے بادام کے 5 فوائد جو شاید آپ نہیں جانتے!

اپ ڈیٹ 12 فروری 2023
بادام کھانے سے بال کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے — فائل فوٹو
بادام کھانے سے بال کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے — فائل فوٹو

اکثر مائیں ہمیں پچپن میں صبح سویرے بادام دیا کرتی تھیں، آج یہی ٹوٹکے آپ کے بال اور جلد کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہے۔

آج کل یقینی طور پر سب ہی چاہتے ہیں کہ ان کے صحت مند بال اور خوبصورت جلد ہو۔

اگر آپ بھی پتلے، دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں یا آپ اپنی جلد داغ دھبوں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں تو بادام کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

1۔ نشوونما میں اضافہ

بادام کھانے سے بال کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بالوں کی طاقت اور ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، یہاں تک کہ مشہور ماہرین جلد کا خیال ہے کہ بادام جلد کو نکھارنے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں بےحد فائدہ مند ہے۔

2۔ بالوں کو گرنے سے بچانے میں فائدہ مند

ہمارے بالوں کی صحت ہماری خوراک میں موجود میگنیشیم سے منسلک ہے اور یہ میگنیشیم بادام میں پایا جاتا ہے، میگنیشیم سے بھرپور بادام کا تیل بالوں کے جھڑنے والے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتا ہے۔

3۔ جلد کی جھریاں ختم ہونے میں مددگار

ماہرین کے مطابق بادام کے تیل کو چہرے پر لگانے سے جھریاں ختم ہوتی ہیں، یہ داغ دھبے صاف کرتا ہے اور اسے بہترین موئسچرائزر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

4۔ خشکی ختم کرنے میں فائدہ مند

اگر آپ سر پر خشکی سے پریشان ہیں تو بادام کا تیل بے حد مفید ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام کے تیل کے ذریعے بالوں اور جلد دونوں کو ہائیڈریٹ کرنے سے خشکی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے۔

5۔ گنچ پن سے محفوظ

بادام کا تیل بالوں کو سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی ایس پی ایف 5 سن اسکرین ہے، اس کے علاوہ بادام کے تیل میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے، اور یہ وٹامن سر کے آکسیکرن کو کم کرتا ہے، جو گنجا پن کا امکان کم کرتا ہے۔

کڑوے بادام کا تیل بالوں میں کس طرح لگائیں؟

1۔ بالوں کو اچھی طرح سلجھا لیں۔ 2۔ اوپر سے نیچے تک بالوں میں کنگھا کریں، اس سے دورانِ خون تیز ہوتا ہے۔ 3۔ آدھا چائے کا چمچ کڑوے تیل کی مقدار اپنی ہتھیلی پر نکالیں اور بالوں میں لگائیں ، اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ 4۔ اپنی انگلیوں کی مدد سے آہستہ آہستہ مساج کریں۔

نوٹ: اگر کسی کو الرجی ہے تو پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں