پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے اپنے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بولی وڈ اداکار نے کہا کہ ’ہمیشہ خوش رہیں، صحت و تندرستی پائیں اور اپنی زندگی میں جو بھی کریں ہمیشہ کامیاب رہیں‘۔

عفت عمر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے کی مبارک ہو، میرے کرش، آپ نے اپنی زندگی کے 2 سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے، سُپر اسٹار آپ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارک باد۔‘

تاہم یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ شاہ رخ خان نے یہ پیغام کس حوالے سے شیئر کیا تھا، عفت عمر کی انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے صارفین اس ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ادکارہ نے پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال سے شاہ رخ خان کو معلوم نہیں ہوگا کہ انہوں نے کس کو وش کیا ؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایک فنکار کی طرف سے دوسرے فنکار کی تعریف کو ہمیشہ سراہا جانا چاہیے‘۔

دوسرے صارف نے دل کے ایمو جی کے ساتھ لکھا کہ خوش نصیب ۔

یاد رہے کہ انتہاپسند ہندوؤں کے تنازعات اور احتجاج کے باوجود بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 57 کروڑ روپے کماکر نہ صرف نیا اعزاز حاصل کیا بلکہ اس نے کئی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔

بھارتی رپورٹ میں بتایا گیا گیا کہ ’پٹھان‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں پہلے ہی دن 8 ہزار سینما اسکرینز پر ریلیز ہونے والی بھی اب تک کی پہلی بولی وڈ فلم بن گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں