• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

بسمہ معروف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ

شائع March 1, 2023
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، خوشی کی بات ہے کہ بسمہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ٹیم نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں فتح حاصل کی۔

جون 2022 میں آل راؤنڈر بسمہ معروف نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی تھی۔

اپنے 17 سالہ کیریئر میں اب تک 124 ون ڈےانٹرنیشنل میچز میں 3110 رنز بنا چکی ہیں، جبکہ 132 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بسمہ نے 2658 رنز بنائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024