• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

بھارت: اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

شائع March 16, 2023
بھارتی فوج نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بمڈیلا کے مغرب میں منڈالا کے قریب گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
بھارتی فوج نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بمڈیلا کے مغرب میں منڈالا کے قریب گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور میجر جیاننتھ اے صبح سے لاپتا ہوگئے تھے اور ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

بھارتی فوج نے بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے فوج کی 5 ٹیموں، ساشسترا سیما بال اور انڈو تبتین سرحد کی پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر منڈلا کے مشرقی گاؤں بنگلہ جاپ کے قریب ملا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بجے ضلعے کے گاؤں سانگا سے اڑان بھری اور آسام کے سونیت پور ضلع کے علاقے مسماری کی طرف روانہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے قریب آپریشنل پرواز پر تھا اور آج صبح 9:15 بجے کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع ملی۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی بمڈیلا کے مغرب میں منڈالا کے قریب گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت راجبیر سنگھ نے وضاحت کی کہ دیہاتیوں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر میں آگ لگی دیکھی اور انہوں نے ضلعی حکام کو اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتیوں نے ہیلی کاپٹر کو 12:30 کے قریب دیکھا تھا اور اس وقت ہیلی کاپٹر پر آگ لگی ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں کوئی موبائل نیوٹرک نہیں ہے اور خراب موسم کی وجہ انتہائی دھند چھائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 میٹر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024