• KHI: Maghrib 6:08pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:34pm Isha 6:55pm
  • ISB: Maghrib 5:38pm Isha 7:00pm
  • KHI: Maghrib 6:08pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:34pm Isha 6:55pm
  • ISB: Maghrib 5:38pm Isha 7:00pm

رمضان المبارک میں افطار کے لیے یہ 2 خاص تراکیب ضرور آزمائیں

شائع March 22, 2023
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور گھروں میں افطار و سحری کے اہتمام کے لیے تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

دنیا کے کئی مسلمان ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی روزہ افطار کرنے کے لیے خاص قسم کے پکوان دسترخوان پر سجائے جاتے ہیں۔

ان میں سے بہت سے پکوان بازار سے لانے کو فوقیت دی جاتی ہے، لیکن بازار سے مہنگے پکوان خریدنے کے بجائے گھر میں ہی اگر تیار کریں تو بچت کے ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

تاہم افطار میں فرائی پکوان کا مزہ بھی الگ ہوتا ہے جسے بچے بڑے سب شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں، ایسے میں بازار کے سموسے اور رول کھانے کے بجائے گھر میں نیچے دی گئی دو تراکیب لازمی آزمائیں۔

چکن پَف پیسٹری

اجزا:

ایک عدد پیاز

5 عدد لہسن

500 گرام بون لیس چکن

ایک بڑا آلو

ایک کپ مشروم

5 سے 6 سرخ مرچ

2 چمچ پیپریکا

ایک چائے کا چمچ شرخ مرچ پاؤڈر

ایک چمچ اوریگانو

ایک چمچ نمک

ایک چمچ کالی مرچ پاؤڈر

1/4 کپ مکھن

2 چمچ آٹا

2 کپ چکن اسٹاک

2 رول پف پیسٹری

ترکیب

ایک باؤل میں پیاز، لہسن شامل کرلیں اور انہیں سنہرہ ہونے تک پکائیں، پھر اس میں چکن شامل کرلیں، چکن کا رنگ سفید ہوجائے تو اس میں سرخ مرچ، کالی مرچ پاؤڈر،اوریگانو اور آلو شامل کرکے 7 سے 8 منٹ تک پکائیں۔

اچھی طرح پک جائے تو اس میں مشروم، اور حسب ضرورت سرخ مرچ شامل کریں، اس کے بعد مکھن اور آٹا شامل کرکے دوبارہ اچھی طرح مکس کریں اور 2 کپ چکن اسٹاک شامل کرلیں۔

تمام اجزا کو کریمی ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔

پَف پیسٹری کے رول کے اندر تیار کردہ کریمی چکن ڈالیں، اور اچھی طرح چاروں طرف سے بند کرلیں۔

180 سینٹی گریڈ میں اوون میں رکھ دیں، اوون میں رکھنے سے قبل پَف پسٹری کے اوپر مایونیز لگا لیں، جس سے آپ کے پیسٹری کرنچی ہوں گے، افطار میں اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں۔

چائنیز اسپرنگ رول

300 گرام چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا

ایک چمچ کالی مرچ یا کٹی ہوئی شملہ مرچ

ایک کپ کٹی ہوئی گاجر

ایک کپ کٹی ہوئی گوبھی

آدھا کپ کٹی ہوئی پیاز

آدھا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ لہسن کا پاؤڈر

آدھا چائے کا چمچ چلی فلیکس

آدھا چائے کا چمچ اوریگانو

آدھا چکن کیوب

4 چمچ سویا ساس

4 کھانے کے چمچ تیل

اسپرنگ رول شیٹس

میدے کا پیسٹ (3 چمچ میدہ 1 کپ پانی میں مکس کریں)

چٹنی کے لیے

5 چمچ کیچپ

2 چمچ شہد

ایک چمچ مرچ فلیکس

1/2 چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

2 چمچ مرچ کا تیل یا گرم تیل

چٹنی بنانے کے تمام اجزا کو مکس کرلیں

ترکیب:

ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں، چکن کو بھونیں، تمام سبزیاں ڈالیں، تھوڑا سا بھونیں، سویا ساس، تمام مصالحے اور چکن کیوب شامل کریں اور 6-8 منٹ تک پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

اسپرنگ رول شیٹس کو فلنگ سے بھریں اور آٹے کے پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے کناروں کو بند کریں۔

انہیں درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک گولڈن ہونے تک فرائی کریں، آپ انہیں 200ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک اور ایئر فرائی کر سکتے ہیں۔

اسے آپ افطار کے لیے کیچپ اور مایونیز کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024