• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

صارفین آن لائن میٹنگ میں اب تھری ڈی اوتار استعمال کرسکتے ہیں

شائع March 29, 2023
کمپنی اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام کررہی تھی —فوٹو: مائکروسافٹ
کمپنی اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام کررہی تھی —فوٹو: مائکروسافٹ

اگر آپ دفتر کا کام گھر سے کررہے ہیں تو آپ آن لائن میٹنگ کا ضرور حصہ بنتے ہوں گے اور اگر آپ میٹنگ میں اپنا چہرہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو مائیکرو سافٹ نے اس کا انتہائی دلچسپ حل نکال لیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین میٹنگ کے دوران اپنے آپ کو تھری ڈی اوتار میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

کمپنی اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام کررہی تھی لیکن مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسے اب باضابطہ طور پر صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

پروڈکٹ مینیجر ایوری سلمبائڈس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جو لوگ کیمرے کے سامنے آنے سے پچکچاتے ہیں وہ اب متاثر کن انداز میں اپنے آپ کو اوتار کے ذریعے ظاہر کرکے میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اوتار مختلف رنگ، بال اور لباس میں موجود ہوں گے، اس کے علاوہ صارفین ایموجی ری ایکشن بھی دے سکیں گے، صارفین میٹنگ کے دوران کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ہاتھ کھڑا کھرنے کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس کے اوتار ری ایکشن بھیجے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024