بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کی معلومات طلب کرنے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) کی طرف سے دہلی کے وزیراعلیٰ کو گجرات یونیوسٹی سے وزیراعظم نریندر مودی کی پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری کی معلومات جاری کرنے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

گجرات ہائی کورٹ نے آر ٹی آئی جیسے اہم قانون کے مقصد کا مذاق اڑانے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ پر 25 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے اروند کیجریوال کو چار ہفتوں کے اندر جرمانے کی رقم گجرات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اروند کیجریوال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’کیا ملک کو یہ معلوم کرنے کا حق نہیں ہے کہ وزیراعظم نے کتنی تعلیم حاصل کی ہے، تاہم بھارتیہ جنتیا پارٹی (بی جے پی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اروند کجریوال وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں۔

گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ روز چیف انفارمیشن کمشنر کے سات سال پرانے حکم کو منسوخ کر دیا جس میں گجرات یونیورسٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی پوسٹ گریجویٹ ڈگری سے متعلق نئی دہلی کے وزیر اعلی کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم کرے۔

سی آئی سی کے سو موٹو آرڈرکو چیلنج کرنے والی یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت کرنے والے جسٹس برین ویشنو نے اروند کیجریوال پر آر ٹی آئی ایکٹ کے ارادے اور مقصد کا مذاق اڑانے پر 25000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ موجودہ معاملے میں آر ٹی آئی ایکٹ کی قابل ستائش دفعات کا ان مقاصد کے لیے غلط استعمال کیا گیا ہے جن پر مذکورہ ایکٹ کو نافذ کرتے وقت غور نہیں کیا گیا تھا۔

گجرات یونیورسٹی کو اس وقت کے سی آئی سی سریدھر آچاریولو کے حکم پر سوال اٹھاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن جیسے نیم عدالتی فورم کو سو موٹو اتھارٹی نہیں لینا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری پبلک کرنا عوامی مفاد کا معاملہ نہیں سمجھا جائے گا جبکہ فیصلہ سازی کے عمل میں غیر معمولی غور و فکر کیا گیا ہے۔

جسٹس برین ویشنو نے کہا کہ گجرات یونیوسٹی نے نریندر مودی کی ایم اے ڈگری پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر شائع کر رکھی ہے جس سے ارجند کیجریوال واقف ہیں۔

ادھر بی جے پی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ارجیند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف غیر مقصدقہ الزمات عائد کرنے پر ارجیند کیجروال کو معافی مانگنی چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں