’الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں‘، ترجمان کی صدر مملکت کے بیان کی تردید
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مختلف اختبار میں شائع ہونے والے صدر مملکت عارف علوی کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ کمیشن پر حکومت کا دباؤ ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے آج مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے صدر مملکت کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن پر حکومت کا بہت دباؤ ہے اور الیکشن کمیشن حکومت کا پریشر لے رہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشین آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیشن نے نہ ہی ماضی میں کسی حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا۔
ترجمان کے مطابق البتہ صدر مملکت کے بھارتی الیکشن کمیشن کے حوالے سے دیے گئے بیان سے کمیشن مکمل اتفاق کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف اور شفاف الیکشن منعقد کرانے کے لئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ ’میرا خیال یہ ہے، بغیر کسی ثبوت کے میری رائے ہے کہ الیکشن کمیشن پر حکومت کا دباؤ ہے اور یہ حکومت کا پریشر لے رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا تھا کہ بھارت کا الیکشن کمیشن اتنا خودمختار ہے کہ وہاں نگران حکومت بھی نہیں ہے لیکن ہم ان سے نہیں سیکھ سکتے۔












لائیو ٹی وی