• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm

عائشہ عمر کا شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہ کرنے کا اعلان

شائع April 25, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد وہ کم از کم ایک دہائی تک شوبز میں کوئی کام نہیں کریں گی۔

عائشہ عمر کا شمار اس وقت کی شوبز کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ نہ صرف ڈراموں، ٹاک شوز بلکہ فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اس وقت منگنی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے کوئی بات کی ہے، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد کئی سال تک شوبز سے دور رہیں گی۔

عائشہ عمر عید الفطر کے روز ساتھی اداکاروں ہمایوں سعید، سونیا حسین اور ایمان علی سمیت دیگر کے ساتھ ندا یاسر کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئیں۔

پروگرام کے دوران شوبز شخصیات نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عیدیں کس طرح گزرتی تھیں اور وہ بچپن میں رشتے داروں سے کتنی عیدی وصول کیا کرتے تھے۔

اسی طرح پروگرام میں بعض شوبز شخصیات نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ آنے والے وقت میں کیا کریں گے۔

اسی حوالے سے جب ندا یاسر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد شوبز میں 10 سال تک کام نہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ہوجانے کے بعد وہ شوہر کے کہنے یا ان کی وجہ سے اداکاری سے دور نہیں ہوں گی بلکہ وہ دوسری چیزوں اور خصوصی طور پر ہونے والے بچوں کے لیے اسکرین سے دوری اختیار کریں گی۔

عائشہ عمر کے مطابق شادی ہوجانے کے بعد وہ بچے ہونے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گی اور جب انہیں پہلا بچہ ہوگا تو وہ کم از کم 10 سال تک اداکاری ہی نہیں کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ دوسرے کام یعنی پینٹنگ اور گلوکاری وغیرہ کریں لیکن وہ 14 گھنٹے تک اداکاری کرنے جیسا کوئی کام نہیں کریں گی۔

عائشہ عمر نے واضح کیا کہ وہ اپنے ہونے والے بچوں کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کریں گی۔

اگرچہ اداکارہ نے شادی ہونے کے بعد اپنے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ شادی کے لیے انہوں نے کوئی شخص تلاش کر رکھا ہے یا نہیں؟ یا پھر یہ کہ ان کے گھر والے ان کی شادی کے لیے پریشان ہیں؟

عائشہ عمر نے کچھ عرصہ قبل ہی بتایا تھا کہ ماضی میں ان کی جس شخص سے منگنی ہوئی تھی، انہوں نے کئی سال تک انہیں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں گالیاں تک دیتے تھے، جس وجہ سے انہوں نے ان سے رشتہ ختم کردیا تھا۔

عائشہ عمر ماضی میں بھی جلد شادی کرکے والدہ بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024