• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

ٹی وی اداکار شبیر رعنا انتقال کرگئے

شائع May 7, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ٹی وی اداکار شبیر رعنا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب آج صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔

اداکار کے بیٹے اذلان شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے والد شبیر رعنا اتوار کی صبح انتقال کر گئے ہیں، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔ ’

فوٹو: انسٹاگرام اسکرین شاٹ/اذلان شاہ
فوٹو: انسٹاگرام اسکرین شاٹ/اذلان شاہ

اداکار کے بیٹے اذلان شاہ نامور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شبیر رعنا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کا آج صبح انتقال ہوگیا۔

وہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے، تاہم ماضی میں انہوں نے 4 دہائیوں سے زائد عرصے ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔

شبیر رعنا نے لیجنڈری اداکار معین اختر کے ساتھ بھی کام کیا۔

فوٹو: پن ٹرسٹ/سید عمار علوی
فوٹو: پن ٹرسٹ/سید عمار علوی

انہوں نے معروف ٹی وی ڈراما ’محمود آباد کی ملکائیں‘، ’قید تنہائی‘ میں اداکاری کی جہاں انہوں نے کافی پذیرائی سمیٹی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ڈراما سیریل ’بے انتہا‘، ’محبت زندگی ہے‘، ڈھیلی کالونی’ سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024