ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری۔ فائل فوٹو۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری۔ فائل فوٹو۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے اسلحے سے بھرے 19 ہزار کنیٹنروں کی مبینہ گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

ہفتے کے روز کراچی کے ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ' یہ مضحکہ خیز ہے'

بابر غوری نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور انٹیلیجنس حکام کنٹینرز کلئیر کرتے ہیں جبکہ انیس ہزار تو دور کی بات ایک کنٹیر بھی باہر نہیں نکالا جاسکتا۔

خیال رہے کہ کراچی بدامنی کیس کی جمعے کو ہونے والی سماعت کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے دور میں 19 ہزار نیٹو کنٹینرز لاپتہ ہوئے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اسے روکنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

بابر غوری نے کہا کہ وہ ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ایک بحیثیت وزیر انہوں نے کبھی قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی رینجرز پہلے ہی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کنٹینرز کی گمشدگی میں کسی کا نام نہیں لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Sep 01, 2013 01:00pm
ملوث بھی هو اور ذمہ دار بھی