نامور اداکار و ماڈل عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی انتقال کرگئے۔

عماد عرفانی کے مینجر ماہر صمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے افسوس ناک خبر کی تصدیق کی۔

دوسری جانب اداکار کے قریبی دوست شانزاہ شیخ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میرے قریبی دوست عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

البتہ اداکار کے کم عمر بیٹے کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ گلیکسی لولی ووڈ کی جانب سے بھی اداکار کے بیٹے کے انتقال کی خبر شئیر کی گئی۔

عماد عرفانی معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں، تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے وہ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آرہے ہیں۔

ماضی میں انہوں نے مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں چیخ، آسمانوں پہ لکھا، دل نہیں مانتا اور جلن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار عماد عرفانی نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جن میں سات دن محبت ان، آسمان بولے گا شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں