اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو کسی ’نامعلوم‘ کیس میں بھی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کو کسی ’نامعلوم‘ کیس میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر اعتراضات خارج کر دیے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے مقدمات کی تفصیل کا پوچھا تھا جنہوں نے فواد چوہدری کے خلاف دو مقدمات کا بتایا تھا۔
عدالت نے کہا کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی قرار دی گئی ہے اور دو دن کے لیے گرفتاری سے روک کر حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کی کاپی ساتھ نا لگانے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے۔
فواد چوہدری کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم دے کہ فواد چوہدری کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے اور تفتیشی افسر کو طلب کیا جائے، احاطہ عدالت کے باہر 3 سو سے زائد پولیس اہلکار ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہا تو ہم آرڈر جاری کردیتے ہیں، یا پھر سماعت کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کردیتے ہیں جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرڈر پاس کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔











لائیو ٹی وی