• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
Live Arrest Of Imran Khan

جس دن عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑی اس دن میں چھوڑوں گا، علی زیدی

شائع May 17, 2023 اپ ڈیٹ May 17, 2023 04:35pm

علی زیدی نے کہا کہ سب یہ سن لیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی زندگی میں مجھ سے تحریک انصاف چھڑانا چاہتے ہو تو ماتھے پر گولی مار لو، یہ میری جماعت ہے، میں نے 23 سال اس جماعت کو دیے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی بھی پریشر نہیں دے سکتا، عمران خان بھی نکالیں گے تو میں چوکیداری کا کام کروں گا، یہ میری جماعت ہے۔

اس موقع پر علی زیدی آبدیدہ ہوگئے اور میڈیا ٹاک ختم کرکے چلے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026