• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
Live Arrest Of Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ: معلوم نہیں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں، وفاقی پولیس

شائع May 22, 2023

وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کس کی تحویل میں ہیں، معلوم نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے دونوں افراد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا، اگر علی محمد اور ملیکہ کو اڈیالہ میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے، اس پر عدالت نے ملیکہ بخاری کی تحویل سے متعلق جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علی محمد خان کو جہلم پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اس پر عدالت نے علی محمد خان کی درخواست عدالتی دائر اختیار سے باہر ہونے پر نمٹا دی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025